وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے حوالے سے پارٹی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرے گی۔

مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے:دانیال
02 جون 2017 (12:08)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ریاستی اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے ۔آج اسلام آباد میں وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں کو انتہائی احترام دیا ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی امور کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نہال ہاشمی کا معاملہ عدالت میں ہے اور اس حوالے سے پارٹی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرے گی۔