معروف مزاحیہ فنکار ننھاکی31ویں برسی
02 جون 2017 (09:28)
0

معروف مزاحیہ فنکار ننھا کی آج 31ویں برسی منائی جارہی ہے۔ننھا جن کا اصل نام رفیع خاور تھا، فلموں اور ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے۔
وہ 1944میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انکی پہلی اردو فلم وطن کا سپاہی تھی جو 1966میں ریلیز ہوئی۔
ٹیلی ویژن پر انکی مشہور ڈرامہ سیریل الف نون تھی جو ستر اور اسی کی دہائی کے دوران ملک بھر میں بڑے شوق سے دیکھی جاتی تھی وہ دو جون انیس سو چھیاسی میں انتقال کرگئے۔