file photo

 بین الاقوامی این جی اوکی خیبر پختونخوا حکومت کو تعلیم، صحت کی بہتری کیلئے19ارب فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
02 جون 2017 (07:52)
0

ایک بین الاقوامی این جی اوThe Global Learning Trustخیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے انیس ارب روپے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بات پشاور میں وزیراعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال کے آخر تک صوبے بھر میں پرائمری اور ہائی سکولوں میں تقریبا نوہزار کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔
ٹرسٹ کے وائس چیئرمین قیصرزمان نے یقین دلایا کہ ان کی تنظیم سماجی شعبے کی ترقی کیلئے اضافی رقوم فراہم کرے گی۔