آئی سی سی چمپئن ٹرافی:انگلینڈنے بنگلہ دیش کو 8 وکٹو ں سے ہرادیا
02 جون 2017 (07:21)
0

رات اوول میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورز میں 305رنز بنائے۔
انگلینڈ نے 47.2اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔گروپ اے کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف اتوار کو اسی مقام پر کھلے گا۔