file photo

 بجلی کی پیداوار18000میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کرچکی ہے: خواجہ آصف
02 جون 2017 (07:18)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے پاک ملک بنانے کا وعدہ پورا کرے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواراٹھارہ ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کرچکی ہے۔
ادھر پانی وبجلی کی وزارت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔