file photo

پاکستان مسلم لیگ نون عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتی ہے: طارق فضل
02 جون 2017 (07:15)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتی ہے ۔
ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال اور غیر رواداری کا طرز عمل اختیار کرنا پاکستان مسلم لیگ نون کی پالیسی نہیں رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں طارق فضل نے کہا کہ وزیراعطم نے نہال ہاشمی کے بیان پر انکے خلاف فوری کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہال ہاشمی کا ذاتی بیان تھا اور مسلم لیگ نون کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔