file photo

اقوام متحدہ کا پاکستان ،بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش
02 جون 2017 (07:06)
0

اقوام متحدہ نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے کم از کم دوشہریوں کی ہلاکت کے واقع کے تناظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarricنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ مقبوضہ وادی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔