file photo

وزیراعظم نے پارٹی کے کسی بھی رکن کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی:مریم
02 جون 2017 (07:00)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج کے کلمات حکومت کے ردعمل سے دونوں اداروں کے درمیان کشیدگی یا اختلافات کے آغاز کا اظہار ہوتاہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان کلمات پر تشویش ہے کیونکہ اس سے اقوام عالم میں قومی تشحض اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت اور وزیراعظم کے آئینی عہدے کے خلاف یہ کلمات نامناسب ہے ۔
وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے پارٹی کے کسی بھی رکن کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان تمام تر تحفظات کے باوجود پانامہ دستاویزات کے معاملے پر سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کررہا ہے۔