صدرڈونلڈٹرمپ نے یہ اعلان وائیٹ ہائوس میں کیا ۔

امریکہ کا پیر س ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان
02 جون 2017 (06:40)
0

امریکہ نے دوہزار پندرہ کے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔صدرڈونلڈٹرمپ نے یہ اعلان وائیٹ ہائوس میں کیا ۔انہوں نے کہا ایسے نئے ماحولیاتی معاہدے کیلئے مذاکرات جلد شروع کئے جائیں گے جس سے امریکی تاجروں اور کارکنوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔
پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت امریکہ اور دوسرے187 رکن ملکوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 2ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد اضافہ نہ ہو۔شام اور نکارا گواہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کے تھے۔