سیکرٹری خارجہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر اوراپنے جرائم کا اعتراف کر چکا ہے قونصلر رسائی کا حق نہیں رکھتا۔

File photo

پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے،تہمینہ جنجوعہ
02 جولائی 2017 (22:33)
0

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بیس پاکستانیوں نے بھارتی جیلوں میں اپنی سزا پوری کی ہے لیکن بھارتی حکام انھیں رہا نہیں کررہے ہیں ۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ کلبھوشن یادو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا ہے اس لئے اس کو 2008ء کے پاک بھارت معاہدے کے تحت قونصلر رسائی کاحق حاصل نہیں ہے ۔
سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے حوالے سے پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہے اور اب پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے ۔