شہبازشریف کا وین میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ملتان،مسافر وین میں آتشزدگی،6افراد جاں بحق
02 جولائی 2017 (21:09)
0

ضلع ملتان میں ہیڈمحمد والا پل کے قریب اتوار کے روز ایک مسافر وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ وین چوک منڈا سے ملتان آرہی تھی۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وین میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔