محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

وزیر اعظم جلد سندھ کا دورہ،صوبے کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،گورنر
02 جولائی 2017 (21:01)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے سندھ کے حالیہ دوروں کے دوران صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز حیدرآباد کے قریب ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور صوبے کے مختلف علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔