دونوں سنٹرز پر روزانہ 3 ہزار سے زائد درخواستیں نمٹائی جائیں گی۔

کراچی میں نادرا کے 2میگا سنٹر قائم
02 جولائی 2017 (20:56)
0

کراچی کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور دیگر سہولتوں کی ایک ہی جگہ فراہمی کیلئے شہر میں نادرا کے دو بڑے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
یہ مرکز نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔
نادرا کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے غلام مرتضیٰ کو بتایا کہ یہ سنٹر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں سنٹرز پر روزانہ تین ہزار سے زائد درخواستیں نمٹائی جائیں گی۔
عہدیدار نے کہا کہ عوام کیلئے کراچی کے سائیٹ ایریا میں ایک اور میگا سنٹر کھولا جائے گا۔