وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے یوتھ پالیسی اور یوتھ کمیشن تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ادارہ جاتی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،خٹک
02 جولائی 2017 (20:51)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی سطح پر کھیل کے فروغ کیلئے اسکالر شپ کے طور پر بیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آج نتھیا گلی میں کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے یوتھ پالیسی اور یوتھ کمیشن تشکیل دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت کے اخراجات برداشت کرے گی۔