سانحہ احمد پور شرقیہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد198ہو گئی
02 جولائی 2017 (20:35)
0

احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر آتشزدگی کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہوگئی ہے۔
ہسپتال کے ذرائع نے کہا کہ شناخت کے بعد 70 سے زائد لاشیں ان کے خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ 75 افراد ابھی تک مختلف ہسپتال میں داخل ہیں۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد انتہائی بری طرح جھلسے ہوئے ہیں۔