فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد گزشتہ روز مچھ میں ریلوے لائن پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔

کوہلو،تلاشی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8کارکن گرفتار
02 جولائی 2017 (19:14)
0

سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد گزشتہ روز مچھ میں ریلوے لائن پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔
ان کے قبضے سے تین سب مشین گن، پانچ رائفلیں، آٹھ میگزین اور گولیوں کے ہزاروں رائونڈ بھی برآمد کئے گئے۔