وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیںگے۔

قوم کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے،عابد شیر علی
02 جولائی 2017 (18:03)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مخالفین کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
عابدشیر علی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ پانامہ پیپرز مقدمے کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں حزب اختلاف کے بیانات کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور اسے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے منصفانہ، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی توقع ہے۔