file photo

شام، متعدد خود کش حملوں میں 7 افراد ہلاک
02 جولائی 2017 (15:23)
0

شام کے دارالحکومت دمشق میں آج متعدد خودکش حملوں میں سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔
شامی پولیس کے ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور نے وسطی دمشق کے تحریر چوک کے قریب اس وقت خود کودھماکے سے اڑا لیا جب اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لیا جبکہ کاروں میں نصب دو بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا ہے۔