وفاقی وزیر نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط منفی سیاست کودفن کرنے کیلئے کئے گئے تھے ۔

مسلم لیگ(ن) نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی:سعد
02 جولائی 2017 (15:18)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل کا سہرا ان تمام سیاسی جماعتوں کے سر ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ۔
آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط منفی سیاست کودفن کرنے کیلئے کئے گئے تھے لیکن بعض عناصرنفرت کی سیاست کو پھر سے شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2013 میں جب اقتدار سنبھالا تو اسے گھمبیر مسائل وارثت میں ملے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے تمام مسائل سے کامیابی سے نمٹتے ہوئے عوام کااعتماد بحال کیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ اب عالمی معاشی ادارے اور جریدے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا رہے ہیں۔