file photo

ایشیاء، افریقہ اور یورپ کو ملانے کیلئے زیر سمندر 25 ہزار کلو میٹر کیبل نظام باضابطہ طور پر فعال
02 جولائی 2017 (14:35)
0

ایشیاء، افریقہ اور یورپ کو ملانے کیلئے زیر سمندر 25 ہزار کلو میٹر کیبل نظام باضابطہ طور پر فعال ہوگیا ہے۔
اس نظام کے ذریعے پاکستان، ویت نام، سنگاپور ،ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت، اومان، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، مصر، یونان، اٹلی اور فرانس کو آپس میں ملایا گیا ہے۔
کیبل کا یہ نظام جسے ایشیا، افریقہ یورپ ون بھی کہا جاتا ہے دنیا میں زیر سمندر تار کا سب سے بڑا نظام ہے جسے دس سال سے زائد عرصے میں مکمل کیاگیا۔