وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں بنیادی طور پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی کو مد نظر رکھا گیا ہے

file photo

حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی 6فیصد شرح کے ہدف کےحصول کیلئے پرعزم
02 جولائی 2017 (14:32)
0

وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی پیداوار کی چھ فیصد شرح کے ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
آج اسلام آباد میں فنانس ڈویژن کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں بنیادی طور پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کونئے بجٹ پرعملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔