file photo

بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے:زہری
02 جولائی 2017 (14:26)
0

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن سے بارشوں سے ہونے والے نقصانات اورامدادی کارروائیوں کے بارے میں رپورٹ طلب کی ۔
نواب ثناء اللہ زہری نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کوہدایت کی کہ متاثرہ افراد کوامداد ی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔