وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس بجلی گھر سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ساہیوال بجلی گھر سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی: شہباز شریف
02 جولائی 2017 (14:24)
0

چائنہHuwanging Group کے ایک وفد نے کمپنی کے چیئرمین مسٹر cao peixi کی قیادت میں آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔Huwanging Group ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پر کام کررہا ہے جس سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئلہ سے چلنے والا ساہیوال بجلی گھر 22 ماہ میں مکمل کیاگیا جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال بجلی گھر حکومت کی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجلی گھر سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
China Huwanging Group کے چیئرمین نے کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو توانائی کے شعبے کی تاریخ میں ایک مثال قر اردیا۔