وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف نےکہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

file photo

صوبائی حکومت صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے:شہبا زشریف
02 جولائی 2017 (14:18)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے۔
آج لاہور میں شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبے کے دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور آج جمہوری ادارے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
اس سے پہلے لاہور میں Huwanging Group چائنہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئلہ سے چلنے والا ساہیوال بجلی گھر بائیس ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جوا یک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی گھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی۔