file photo

سند ھ حکومت جنگلات ، جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے
02 جولائی 2017 (14:13)
0

سندھ حکومت سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت صوبے میں ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔
صوبائی حکومت کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے محمد وقاص کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے رواں مالی سال میں 51 کروڑ30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحول اور ساحل کے تحفظ کیلئے سینتیس ہزار ایکڑ ساحلی علاقے میں مخصوص قسم کا درخت لگایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران جنگلات کے وسائل اورشجرکاری کے فروغ کیلئے چوالیس کروڑ اسّی لاکھ جبکہ جنگلی حیات کے وسائل کے فروغ کیلئے چھ کروڑ پچا س لاکھ مختص کئے ہیں۔