file photo

خیبر پختونخوا حکومت صاف پانی کی فراہمی 5 ارب روپے خرچ کر رہی ہے
02 جولائی 2017 (12:36)
0

خیبرپختونخوا حکومت رواں مالی سال کے دوران عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر پانچ ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں پانی کی 84 سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔
ان سکیموں میں تباہ حال پائپ لائنوں کی مرمت، پانی کی فراہمی کی ایک سو سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور پشاور میں پانی کو جانچنے کی لیبارٹری کا قیام شامل ہے۔
ادھر ضلع مانسہرہ میں Gravity فلو واٹر سکیمیں شروع کی جائیں گی۔