file photo

سندھ کے وزیر داخلہ کااقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
02 جولائی 2017 (12:29)
0

سندھ کے وزیرداخلہ انور سیال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کے لئے جامع حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی میںایک بیان میں صوبائی وزیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں خفیہ معلومات کے حصول کا عمل بہتر بنائیں۔