وفاقی حکومت کا رواں مالی سال میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مراعات کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

file photo

کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 43 ارب روپے مختص
02 جولائی 2017 (11:12)
0

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مراعات کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاشتکاروں کی بہبود کے لئے 43 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زرعی قرضوں کی رقم بھی 700 ارب روپے سے بڑھا کرایک ہزار ارب کردی گئی ہے۔
چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے50 ہزارروپے تک کے زرعی قرضے پر منافع کی شرح بھی کم کرکے نواعشاریہ نو فیصد کردی گئی ہے۔
حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت زرعی ٹیوب ویلوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جارہی ہے۔