File photo

حکومت صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی ہے:شہباز
02 جولائی 2017 (09:20)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

لاہور میں منتخب نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں صحت سے متعلقہ منصوبوں کیلئے 263ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک منصوبہ شروع کیا جارہاہے۔