امریکی غیر سرکاری تنظیم کا بہاولپور آئل ٹینکر دھماکے میں جھلسنے والے متاثرین کیلئے انسانی جلد کے ٹکڑوں کا عطیہ
02 جولائی 2017 (07:58)
0

امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بہاولپور کے قریب آئل ٹینکر کے دھماکے میں جھلسنے والے متاثرین کیلئے انسانی جلد کے ٹکڑوں کا عطیہ دیا ہے۔

انسانی جلد کے یہ ریشے آج لاہور پہنچیں گے تاکہ افسوسناک واقعے میں جھلسنے والے مریضوں کا فوری طور پر علاج ہوسکے۔
شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے خیرسگالی اس جذبے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔