File photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ہاتھوں4افراد کے قتل کیخلاف آج مکمل ہڑتال
02 جولائی 2017 (07:34)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے دیال گرام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چار افراد کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
دیال گرام کے علاقے میں بھارتی فوجیوں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک عورت سمیت چار افراد کو شہید کردیاتھا۔