File photo

شامی حکومت نے زہریلی گیس سیرین کو اپریل میں کئے گئے حملے میں استعمال ہونے کی رپورٹ کو مسترد کردیا
02 جولائی 2017 (07:25)
0

شام میں حکومت نے کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام کے عالمی ادارے کی اس رپورٹ کو مسترد کردیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں رواں سال اپریل میں کیے گئے حملے میں ایک ممنوعہ زہریلی گیس Sarinاستعمال کی گئی۔ شام کی وزارت خارجہ نے عالمی ادارے کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تحقیقات کے سیاسی عزائم ہیں۔

شام کے صوبے Idlibمیں خان شیخون پر چار اپریل کو کیے گئے حملے میں نوے سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔