File photo

قطر کے وزیرخارجہ نے بائیکاٹ کرنیوالے خلیج عرب ملکوں کی مطالبات کی فہرست کو مسترد کردیا
02 جولائی 2017 (07:21)
0

قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے بائیکاٹ کرنیوالے خلیج کے عرب ملکوں کی طرف سے ان کے ملک کوپیش کی گئی مطالبات کی فہرست کو مسترد کردیاہے۔

روم میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر ابھی بھی مل بیٹھ کر اپنے عرب ہمسائیوں کی شکایات پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے تیرہ مطالبات کی ایک فہرست پیش کی تھی جو دس روز پہلے کویت کے ذریعے قطر کے حوالے کی گئی۔