File photo

اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ ترگرم رہے گا:محکمہ موسمیات
02 جولائی 2017 (07:16)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آبادم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان میرپور خاص ڈویژنوں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد 26ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 28
کراچی اور پشاور 29
کوئٹہ 22
گلگت اور مری 18
اور مظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈ