آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے یہ اعلان اسلام آباد میں ایک پریس ریلیز میں کیا۔

File photo

سی این جی کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان
02 جولائی 2017 (07:11)
0

آل پاکستان Condensed نیچرل گیس ایسوسی ایشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت  ڈھائی روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا ہے جو فوری طور رپر نافذالعمل ہوگا۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے یہ اعلان اسلام آباد میں ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل اور مائع قدرتی گیس کی قیتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تقریبا ایک ہزار سی این جی سٹیشن کام کررہے ہیں۔