File photo

بعض عناصر افراتفری پیدا کرنے کی کوششیں کررہے:احسن
02 جولائی 2017 (06:35)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض عناصر سیاسی عدم استحکام اور افراتفری پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنا یا جاسکے۔ اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون جمہوری نظام کے خلاف ہر سازش ناکام بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور وزیراعظم نوازشریف سیاسی حقائق ہیں اور انکے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آصف زرداری اور پرویز مشرف کے دور حکومت سے پہلے بھی نوازشریف کے خلاف احتساب کا جو کھیل کھیلا گیا ہر کوئی اس سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ دستاویزات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عوام کی نظر میں متنازعہ بن چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ نون دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ اور دوہزار سترہ کے پاکستان کے درمیان فرق کو ہر کوئی محسوس کرسکتاہے۔