File photo

حکومت اگلے سال سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:عابد
02 جولائی 2017 (06:30)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت اگلے سال سے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

فیصل آباد میں FESCOہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی اضافی پیداوار میں بھی مدد ملے گی جس سے قومی ترقی کی رفتار تیز ہوسکے گی۔
عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی متحرک قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے تمام عناصر کو مسترد کردیں۔