File photo

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے:ذکریا
02 جولائی 2017 (06:23)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مالی امداد کی فراہمی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے مقدمے اور احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان سے پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے بنیادی حق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔