File photo

پرویز خٹک کا ٹیکسوں کی وصولی کے نظام میں بہتری پر زور
02 جولائی 2017 (06:17)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کی وصولی کے نظام میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ضلع ایبٹ آباد کے علاقے نتھیا گلی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لئے مراعات کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کیلئے سہولیاتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔