مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے سے حکومت کو عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کااعلان اہم قدم ہے:سیاسی رہنمائوں کاخیرمقدم
02 جنوری 2016 (11:40)
0

سیاسی رہنمائوں نے کہاہے کہ حکومت تمام ٹیکس نادہندگان کو مراعات کی پیش کش کرکے انہیں ٹیکس کے دائرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں اضافے سے حکومت کو عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا یہ تاجروں اور کاروباری برادری کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں تاکہ ملکی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لال نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرکے اہم قدم اٹھایا ہے۔