حکام کے مطابق44 ترقی پذیر اضلاع میں غریب ترین افراد کو 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے تقریباً ایک لاکھ بلاسود قرضے بھی دئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت باصلاحیت تاجروں میں 5ارب 80روپے تقسیم
02 جنوری 2016 (20:12)
0

حکومت نے وزیراعظم کی یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت اب تک ملک بھر کے باصلاحیت تاجروں میں پانچ ارب اسی کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔
حکام کے مطابق44 ترقی پذیر اضلاع میں غریب ترین افراد کو 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے تقریباً ایک لاکھ بلاسود قرضے بھی دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پچیس ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے
ادھر دو ہزار تیرہ چودہ میں فیس واپسی سکیم کے اجراء کے بعد سے اب تک پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ طلباء کو فیس واپس کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے یونیورسٹی طلباء کو وزیراعظم کی یوتھ ٹریننگ انٹرن شپ سکیم کی پیشکش کی جائے گی۔ انٹرن شپ کے دوران طلباء کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔