بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت،تیسرے دن بھی معمولات زندگی مفلوج
02 جنوری 2016 (19:46)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے آج مسلسل تیسرے دن معمولات زندگی مفلوج رہے۔
اس موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ ہڑتال کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور بنکوں میں بھی معمول کا کام متاثر ہوا۔ حکام نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے پلوامہ اور دوسرے علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کی تعیناتی کا سلسلہ جاری رکھا۔