مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے حریت رہنماء کی مسلسل غیرقانونی حراست کی سخت مذمت کی ہے۔

علی گیلانی فورم کی حریت رہنماء کی مسلسل غیرقانونی حراست کی سخت مذمت
02 جنوری 2016 (12:19)
0

سرینگر میں ایک بیان میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی گھر میں نظربندی کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی گھر پر مسلسل نظربندی اس منصوبے کا حصہ ہے کہ انہیں بتدریج ہلاک کر دیا جائے اور یہ ایک قدرتی موت معلوم ہو۔


ادھر ، بارہ مولا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء نعیم احمد خان نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ ایک حقیقت ہے اور بھارت طویل عرصے تک اسے نظرانداز نہیں کر سکتا۔