کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ فوجی طاقت کااستعمال کشمیر کے تنازعہ کا حل نہیں ہے۔

عالمی برادری نےتسلیم کیاکہ فوجی طاقت کااستعمال تنازع کشمیر کاحل نہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
02 جنوری 2016 (11:34)
0

سری نگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے عمل کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ایٹمی ملکوں کو اپنے مسائل بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔


کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کالے قوانین کے خاتمے اورعلاقے سے بھارتی فوج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔