منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ڈیم تعمیر کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:احسن
02 جنوری 2016 (15:15)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ہفتہ کے روز تیسرے پہر لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈیم تعمیر کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کی تعمیر کیلئے غیرملکی مالی انتظامات میں اگر کوئی رکاوٹ آئی تو اس منصوبے کواپنے وسائل سے مکمل کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں نوجوانوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔