وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وہ صوبے میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں فنی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔

ترکی پنجاب میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے معاونت فراہم کرے گا
02 جنوری 2016 (20:55)
0

ترکی نے پنجاب میں تعمیرات کے شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ دلچسپی ہفتہ کی شام لاہور میں ترکی کے ہائوسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے صدر محمد اردوان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران ظاہر کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وہ صوبے میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں فنی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے ثقافتی ، تاریخی اور دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں۔