گورنر نے کہا کہ دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے دن کم رہ گئے ان کیلئے ملک میںاب کوئی جائے پناہ نہیں ۔

حکومت نے مضبوط اور جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی ہے:رجوانہ
02 جنوری 2016 (19:11)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے اقتصادی لحاظ سے مضبوط اور جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز لندن میں برطانیہ کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے دن کم رہ گئے ہیں اور ملک میں ان کیلئے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔
پنجاب کے گورنر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کی عزت اور وقار کیلئے کام کرنا چاہئے۔