پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انتہاپسندی اورفرقہ واریت کےخاتمےکیلئےمتعلقہ قانون کومزیدموثربنایاگیا:شہبازشریف
02 جنوری 2016 (14:17)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے متعلقہ قانون کو ضروری ترامیم کے بعد مزید موثر بنایا گیا ہے۔آج لاہور میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسروں کالعدم تنظیموں اور نفرت انگیز مواد شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔