منصوبے پر نو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

سندھ میں 5ہزارسےزائدآبی گزرگاہوں کےپشتےمضبوط بنانے کی سکیم
02 جنوری 2016 (14:26)
0

سندھ میں پانی کے ضیاع کی روک تھام اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے پانچ ہزار سے زائد آبی گزرگاہوں کے پشتے مضبوط بنانے کی سکیم شروع کی جا رہی ہے جس پر نو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ عالمی بنک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کیلئے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد دینا ہے۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ عالمی بنک منصوبے کیلئے چھہتر فیصد فنڈز فراہم کرے گا جبکہ کاشتکاروں کو لاگت کے چوبیس فیصد اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔زمین کو ہموار کرنے اور فصلوں کی گہری کٹائی کیلئے ایک ہزار لیزرآلات کی فراہمی کیلئے بھی بانوے کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ بہتر زرعی پیداوار سے متعلق ٹیکنالوجی کیلئے ایک ارب بیس کروڑ تیتیس لاکھ چالیس ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔