سکیم کے تحت پانی نہر لیفٹ بنک سے نبی سر تک لایا جائے گا جس کے بعد اسے تھرکول بلاک ٹو میں بجلی گھر کو فراہم کیا جائے گا۔

تھرمیں بجلی گھرکو 100کیوسک پانی کی فراہمی کیلئے12ارب روپے کی لاگت سےسکیم کااجراء
02 جنوری 2016 (14:23)
0

سندھ میں تھر کے علاقے میں بجلی گھر کو سوکیوسک پانی کی فراہمی کیلئے ایک سکیم شروع کی جا رہی ہے جس پر بارہ ارب روپے لاگت آئے گی۔اس سکیم کے تحت پانی نہر لیفٹ بنک سے نبی سر تک لایا جائے گا جس کے بعد اسے تھرکول بلاک ٹو میں بجلی گھر کو فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ یہ سکیم اگلے سال جون تک مکمل کی جائے گی ۔ حکومت اور چین کی ایک کمپنی اگلے سال کے آخر تک بارہ سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی شروع کر دے گی۔